ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / 1984سکھ مخالف فسادات معاملہ:سپریم کورٹ نے مرکز سے 4 ہفتے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

1984سکھ مخالف فسادات معاملہ:سپریم کورٹ نے مرکز سے 4 ہفتے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کی

Mon, 16 Jan 2017 21:25:00    S.O. News Service

نئی دہلی، 16/جنوری  (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)1984سکھ مخالف فسادات معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے چار ہفتے میں تفصیلی اسٹیٹس رپورٹ مانگی ہے۔وہیں مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان معاملات کی جانچ چل رہی ہے، معاملے کی اگلی سماعت 20/فروری کو ہوگی۔دراصل، سپریم کورٹ مفاد عامہ کی ایک عرضی پر سماعت کر رہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 1984کے سکھ مخالف فسادات کے سارے معاملات کی سپریم کورٹ نگرانی کرے اور تمام معاملات کے ٹرائل شروع کئے جائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے تین سال پہلے ان معاملات میں ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی، لیکن یہ بھی صرف 21معاملات کی دوبارہ جانچ کر رہی ہے، یہ سب ایک طرح سے تشدد سے متاثرہ لوگوں اور قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ایسے میں سپریم کورٹ فسادات کے تمام معاملات کی دوبارہ جانچ کرائے اور اپنی نگرانی میں چارج شیٹ داخل کراکر ٹرائل شروع کرائے۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے مرکز کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔
 


Share: